پاکستان نیوی میں جدید جنگی جہاز "پی این ایس کبیر" شامل

image

پاک بحریہ میں دوسرے پی این میلجم کلاس کارویٹ ’’PNS KHAIBAR‘‘ کو باضابطہ طور پر شامل کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سمندری سرحدوں، قومی مفادات اور اہم تجارتی و توانائی راہداریوں کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط، متوازن اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس بحریہ کی ضرورت ہے۔

نیول چیف نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محلِ وقوع نہایت اہم ہے، اس لیے سمندری مواصلاتی راستوں (SLOCs) کا تحفظ پاک بحریہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”معرکۂ حق“ کے دوران پاک بحریہ بھارتی بحریہ کے ایئرکرافٹ کیریئر کو نشانہ بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار تھی، جس کے باعث بھارتی بحریہ اپنے محفوظ سمجھے جانے والے علاقوں تک محدود رہی۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاک بحریہ کی حکمت عملی اور آپریشنل تیاری نے یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان کے سمندری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کو جدید ترین پلیٹ فارمز اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ دشمن کے اہم اہداف، کمزوریوں اور بحری اثاثوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جا سکے۔

نیول چیف کے مطابق پی این ایس کبیر اور جلد شامل ہونے والی HANGOR کلاس آبدوزیں پاک بحریہ کی جدیدیت، جنگی صلاحیت اور اسٹریٹجک رسائی میں اہم اضافہ ثابت ہوں گی۔

تقریب کے اختتام پر نیول چیف نے PNS KHAIBAR کے عملے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کے دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US