پاکستان میں طوفانی بارشیں، مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال

image

پاکستان کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم شدید سرد ہو گیا ہے۔ اسلام آباد میں بارش اور اولے پڑنے سے سردی میں اضافہ ہوا، جبکہ لاہور، راولپنڈی، مری، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

میانوالی کے کنڈل چھرا والا کے مقام پر دریائے کرم میں طغیانی کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، جس کے نتیجے میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ کراچی میں بھی آئندہ چند روز میں بارش کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب ناران، سوات، بابو سر ٹاپ اور نانگا پربت پر وقفے وقفے سے برف باری ہو رہی ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارش ہوئی، پارا چنار میں دریائے کرم کے پل سے متصل سڑک پانی میں بہہ گئی، جبکہ مکان کی چھت گرنے اور آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر میں پاک افغان شاہراہ پر سیلابی ریلے کے باعث گاڑی بہہ گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا، اور مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 6 سے 9 اپریل تک بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US