مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث وادی کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہے جس کے زیرِ اثر ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔