حکومت پنجاب نے مارکیٹس کے اوقات کار میں کمی کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں مارکیٹس رات 10 بجے تک کھلی رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کو پیش کی گئی سفارشات منظور نہیں ہوسکیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ تاجروں پر معاشی دباؤ مزید نہیں ڈالا جا سکتا۔
مارکیٹس جلد بند کرنے کی تجویز فی الحال مؤخر کردی گئی ہے اور اوقاتِ کار میں کسی بھی تبدیلی پر مزید مشاورت کی جائے گی۔ تاجر تنظیموں اور کاروباری نمائندوں سے مشاورت جاری ہے۔