ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہوگیا ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
اٹک، لودھراں، قبولہ شریف، پاکپتن، کھاریاں سمیت کئی علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا ہے۔
مانانوالہ شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
دوسری جانب کھاریاں میں مسلسل بارش کے سبب گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس پر کسانوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔