وزیر پیٹرولیم اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال

image

اسلام آباد میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، عالمی توانائی کی صورتحال اور پاکستان کی ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے عالمی امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پیٹرولیم سپلائی کی صورتحال کو انتہائی مؤثر انداز میں سنبھالا ہے اور امریکا و ایران کے ساتھ تعلقات میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارتی روابط کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بروقت اقدامات کے ذریعے پیٹرولیم سپلائی کا تسلسل برقرار رکھا ہے اور 2022 کے پاپولزم کے راستے کو دوبارہ اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے تسلیم کیا کہ غیر یقینی صورتحال کے دوران سعودی عرب، عمان اور متحدہ عرب امارات نے پیٹرولیم سپلائیز میں پاکستان کا بھرپور تعاون کیا ہے۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ پاکستان میں کھاد کی قیمتیں ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں ایک تہائی ہیں اور حکومت ٹارگٹڈ سبسڈیز کے ذریعے کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریگولیٹری اور ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US