اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے وکیل کی ملاقات کی متفرق درخواست منظور کرلی ہے۔ عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ وہ سلمان صفدر کو بانی سے ملاقات کرائیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بانی سے ملاقات کے لیے درخواست پیش کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ وکیل جا کر بانی سے ملاقات کرلیں اور جیل حکام اس کا انتظام کریں۔
جسٹس سرفراز ڈوگر نے ملاقات کے وقت کے بارے میں استفسار کیا جس پر سلمان صفدر نے کہا کہ ملاقات کل دوپہر 2 بجے ہوگی۔ عدالت نے ملاقات کے لیے یہ وقت منظور کرلیا۔
ادھر ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں دائر متفرق درخواستیں جمعرات کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔