غیر رجسٹرڈ سمز اور مشتبہ غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

image

پنجاب حکومت نے غیر رجسٹرڈ سمز اور مشتبہ غیر ملکیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کارروائی کے دوران لاکھوں غیر قانونی سمز اور غیر ملکیوں کی نشاندہی کر کے متعلقہ اقدامات کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس آپریشن میں کاؤنٹر ٹیررازم اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں شامل ہیں اور پہلے مرحلے میں کام شروع کر دیا گیا ہے۔

غیر رجسٹرڈ سمز کی نشاندہی کے لیے نجی کمپنیوں کی مدد لی جائے گی جبکہ ماہر تجزیہ کار ڈیٹا کا جائزہ لے کر غیر قانونی سمز اور ان کے استعمال کی تفصیلات فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ، غیر ملکیوں کے زیر استعمال سمز کے ریکارڈ کی بھی جانچ کی جائے گی۔

مزید برآں، مدارس کی ازسرنو جیوٹیگنگ اور کوائف کی تصدیق بھی مرحلہ وار کی جائے گی تاکہ مکمل اور درست ڈیٹا کی بنیاد پر کارروائی ممکن ہو سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US