پاکستان نے ایک ارب 43 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ بروقت ادا کر دیا

image

پاکستان نے اپنے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی میں بروقت اقدام کرتے ہوئے ایک ارب 43 کروڑ ڈالر کی رقم ادا کر دی ہے۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے ایکس پر اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ 8 اپریل کو واجب الادا ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ مکمل طور پر ادا کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ دیگر یورو بانڈز پر 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد سود کی ادائیگی بھی کی گئی، جس سے مجموعی رقم تقریباً ایک ارب 43 کروڑ ڈالر تک پہنچی۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔

اس اقدام سے پاکستان کی مالی ساکھ مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US