پشاور: تیز بارش کے بعد نشیبی علاقے دوبارہ زیر آب

image

پشاور میں شدید بارش کے بعد نشیبی علاقے ایک بار پھر ڈوب گئے۔ بڈھنی نالے میں طغیانی کے باعث چارسدہ روڈ، سردار کالونی، عباد اللہ آباد اور ملحقہ علاقوں میں پانی گھروں اور گلیوں میں داخل ہوگیا۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مصروف ہیں۔ کئی افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

حکام نے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ وہ نقصان سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور متاثرہ علاقوں میں بلا ضرورت جانے سے گریز کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US