صحرائے چولستان میں قلعہ ڈیراور کے قریب دلوش ڈھار کے علاقے میں 113 بھیڑوں کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کے مطابق بھیڑوں کا ریوڑ بھوک اور پیاس کے باعث کٹی ہوئی گندم کے کھیتوں میں داخل ہوا جہاں زیادہ مقدار میں گندم کے سٹے کھانے سے جانور ہلاک ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریوڑ میں 600 سے زائد بھیڑیں شامل تھیں جن میں سے باقی جانور محفوظ رہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق ابتدائی خدشات کے برعکس یہ ہلاکتیں کسی پراسرار بیماری کے باعث نہیں ہوئیں بلکہ تحقیقاتی رپورٹ میں وجہ گرین اوور لوڈ قرار دی گئی ہے جو جانوروں میں زیادہ مقدار میں سبز یا اناج کھانے سے پیدا ہونے والی کیفیت ہے۔
حکام نے مویشی پالنے والے حضرات کو ہدایت کی ہے کہ وہ جانوروں کی خوراک اور چراگاہ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔