ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر استعمال سے بی آئی ایس پی کا مثبت پہلو اجاگر کیا جائے، روبینہ خالد

image

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی سے متعلق منفی تاثر کا مؤثر جواب ڈیجیٹل اور روایتی میڈیا کے بہتر استعمال کے ذریعے دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بات یونیسیف پاکستان کے تعاون سے بی آئی ایس پی کے زیرِ اہتمام منعقدہ ڈیجیٹل میڈیا ٹریننگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مستحق خاندانوں تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی کے لیے اسٹریٹجک کمیونیکیشن اور مؤثر آگاہی مہمات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بی آئی ایس پی کے نئے ادائیگی نظام سے متعلق جامع آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ مستحقین کو وقار، شفافیت اور آسانی کے ساتھ ادائیگیاں یقینی بنائی جاسکیں۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ جدید ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لا کر نہ صرف پروگرام کی افادیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے بلکہ عوامی اعتماد میں بھی اضافہ ممکن ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US