راولپنڈی، دفعہ 144 کے باوجود پی ٹی آئی کا دھرنا، سیکڑوں کارکنان کیخلاف مقدمات درج

image

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔

پولیس کے مطابق تقریباً 400 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جن میں عمران خان کی تینوں بہنیں بھی نامزد ہیں۔

احتجاج میں سینیٹرز، ممبران قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں۔ پولیس نے چند افراد کو گرفتار کیا جبکہ بیشتر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

انتظامیہ نے دھرنے کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے اضافی نفری تعینات کردی تھی۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پی ٹی آئی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا، جس پر حکام نے سخت حفاظتی اقدامات کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US