اسلام آباد: ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران پیداوار میں روزانہ کی بنیاد پر 3,010 بیرل تیل اور 32 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا اضافہ ہوا ہے۔ نئے دریافت شدہ کنوؤں سے یومیہ 1,090 بیرل تیل اور 2.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مزید 670 بیرل تیل اور 1.25 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا اضافہ ممکن ہوا، جس سے او جی ڈی سی ایل کی مجموعی پیداوار صلاحیت 37 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جون 2026 تک تیل کی پیداوار 40 ہزار بیرل یومیہ تک بڑھانے کا ہدف مقرر ہے اور پرانی فیلڈز سے زیادہ پیداوار کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رہے گا۔