نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی معاہدے کا مکمل احترام اور مؤثر نفاذ ناگزیر ہے تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام یقینی بنایا جاسکے۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے پائیدار امن کے قیام کی کوششوں میں سعودی عرب کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔