پاکستان اور فرانس کا لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہارِ تشویش

image

پاکستان اور فرانس نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جنگ بندی کے مکمل نفاذ پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے فرانس کے وزیر خارجہ Jean-Noel Barrot نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے لبنان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے جنگ بندی کو مؤثر بنانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی معاہدے کا مکمل احترام اور اس پر مؤثر عمل درآمد ضروری ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فرانس کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا، جبکہ تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US