پاکستان نیوی کا کامیاب ریسکیو آپریشن، 18 غیر ملکی عملے کی جان بچالی

image

پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں ایک تیز اور مؤثر انسانی ہمدردی پر مبنی کارروائی کرتے ہوئے مال بردار جہاز MV GOLD AUTUMN کے 18 رکنی عملے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جہاز نے پاکستانی ساحل سے تقریباً 200 ناٹیکل میل (تقریباً 370 کلومیٹر) دور ایمرجنسی کال دی تھی۔ ریسکیو کیے گئے عملے میں چین، بنگلا دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل تھے۔

پاکستان نیوی کے جہاز PNS HUNAIN نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیا۔ کارروائی کے دوران ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، آگ بجھانے اور نقصان کے جائزے میں بھی مدد کی اور تمام عملے کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔

بعدازاں ریسکیو کیے گئے افراد کو کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی اور ان کے وطن واپس بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیاب کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان نیوی خطے میں بحری ہنگامی صورتحال میں ہمیشہ اولین ریسپانڈر کے طور پر اپنا مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US