پاکستان نے دنیا کو تباہی سے بچا لیا، آج اسلام آباد امن کا مرکز ہے، احسن اقبال

image

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں اور بھارت کو حسد کے بجائے پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ نے عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا تاہم جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے کو تباہی سے بچایا اور آج اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے وفود امن مذاکرات کے لیے موجود ہیں جو پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور پاکستان کو عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی مقام حاصل ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کو ایک بڑے بحران سے بچانے میں کردار ادا کیا ہے اور آج ملک امن کے عمل میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US