عالمی مذاکرات پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے، مریم اورنگزیب

image

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں جاری حالیہ مذاکرات کو ایک تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے ملکی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہیں، جن سے دنیا پر واضح ہوا ہے کہ مؤثر سفارت کاری مسلسل رابطے، مکالمے اور سنجیدہ مذاکرات سے ہی ممکن ہوتی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے پاکستان عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور قابلِ اعتماد امن مذاکرات کار کے طور پر ابھر رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق یہ پیشرفت نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ عالمی امن کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے اس موقع کو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی پختگی، شائستگی اور عالمی ساکھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مہمانوں کے لیے کیے گئے انتظامات پاکستان کی روایتی مہمان نوازی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظہر ہیں، اور یہ کہ ملک کا مستقبل قومی مفاد کو مقدم رکھنے والی قیادت کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US