پاکستان کے 2 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے واپس بھیج دیا گیا

image

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو جہازوں، شالامار اور خیرپور کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ دونوں جہاز پرسوں رات کویت اور متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر انہیں آبنائے ہرمز میں داخلے کے بعد آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔

جہازوں کے کپتانوں، کیپٹن آصف اور کیپٹن شاہین نے واپسی کے احکامات ملنے کے بعد جہازوں کا رخ خلیج عمان کی جانب موڑ دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان جہازوں کو کویت اور یو اے ای سے کروڑوں لیٹر خام تیل لادنا تھا، مگر اب یہ جہاز ممکنہ طور پر فجیرا یا ینبوع کی بندرگاہوں کی جانب روانہ ہوسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US