ملک بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو مہلک مرض سے محفوظ بنانا ہے۔
حکام کے مطابق اس مہم کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم کے لیے ہزاروں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کریں گی۔ اس دوران ٹیموں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی بچے کو ویکسین سے محروم نہ رہنے دیا جائے۔
حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔