اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے عدم پیشی پر سخت اقدام اٹھاتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر مبینہ طور پر گمراہ کن الزامات اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس زیر سماعت ہے۔
یہ مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں ان پر سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے ریاستی اداروں کے خلاف منفی تاثر پھیلانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
عدالتی کارروائی کے دوران مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں جبکہ پیشی یقینی بنانے کے لیے گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔