پنجاب حکومت نے فری سولر پینل اسکیم میں چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی مدت دسمبر 2026 تک بڑھا دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اسکیم کے لیے اضافی فنڈز مختص کیے گئے ہیں جن کے ذریعے مزید گھریلو صارفین کو مفت سولر سسٹمز فراہم کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق اس منصوبے پر مجموعی طور پر تقریباً 10 ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ اب تک 94 ہزار سے زائد سولر سسٹمز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے کم آمدن والے صارفین کو مفت سولر سسٹمز فراہم کیے جائیں گے اور اسے پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں لاگو کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اب تک اس اسکیم کے لیے 8 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ اس سے قبل اس منصوبے کی مدت جون 2026 تک مقرر تھی۔