پنجاب میں بائیکرز کے لیے خوشخبری، پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کا امکان

image

پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی منصوبے کے لیے محکمہ خزانہ سے 24 ارب روپے کی منظوری طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اس منصوبے کی سمری منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کردی ہے اور منظوری کے بعد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت صوبے میں ایک کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو ماہانہ 2000 روپے سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ ایکسائز کے مطابق حکومت بائیکرز کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے تک سبسڈی فراہم کرے گی جبکہ اس اسکیم کے لیے اب تک 80 لاکھ سے زائد موٹر سائیکل سوار رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 1980 سے اب تک پنجاب میں تقریباً 5 کروڑ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ بائیکرز کی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد سبسڈی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US