حکومت کا اے آئی میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

image

وفاقی حکومت نے مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ سرمایہ کاری سنہ 2030 تک مرحلہ وار کی جائے گی، جس کا مقصد ملک میں جدید اے آئی ٹیکنالوجی تک سستی اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزارتِ آئی ٹی اس منصوبے کے تحت اے آئی کے لیے بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی پر کام کرے گی، جبکہ اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے ذریعے اس منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا۔

منصوبے کے تحت سرکاری اور نجی شعبوں کو جدید کمپیوٹنگ پاور اور گرافکس پروسیسنگ یونٹس (GPUs) فراہم کیے جائیں گے، تاکہ مصنوعی ذہانت، ڈیٹا اینالیسس اور مشین لرننگ کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف ملکی صنعتوں اور محققین کو جدید وسائل میسر آئیں گے بلکہ پاکستان کی عالمی ٹیکنالوجی میدان میں مسابقتی پوزیشن بھی مضبوط ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی میں سرمایہ کاری سے ملک میں نئی ٹیکنالوجیز کے فروغ اور کاروباری مواقع میں اضافہ متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US