وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے تسلسل پر گہری امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹاکس کے بعد مجموعی ماحول انتہائی سازگار ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اب تک کسی قسم کی منفی پیش رفت سامنے نہیں آئی اور تمام اشارے مثبت سمت میں جا رہے ہیں، جس سے یہ توقع وابستہ ہے کہ آئندہ نشست تک فریقین کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر خاص مہربان ہے، تاہم بعض عناصر پاکستان کی اس بڑی سفارتی کامیابی سے ناخوش ہیں۔