پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں بارشوں اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 سے 18 اپریل کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کی توقع ہے۔
اسی طرح لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، راجن پور، نورپور تھل اور ڈیرہ غازی خان سمیت گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔