اسلام آباد: چار ممالک کے اعلیٰ سفارتی اجلاس میں تعاون کے نئے فریم ورک پر زور

image

اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے سینئر سفارتی حکام کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقائی اور عالمی امور پر قریبی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ کولاکلکایا, مصر کے اسسٹنٹ وزیر خارجہ نزیہ النگاری اور سعودی عرب کے وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل پرنس ڈاکٹر عبداللہ بن خالد بن سعود آل کبیر آل سعود سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے چاروں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مختلف علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مؤقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے ایک منظم اور مربوط تعاون کا فریم ورک تشکیل دینا ضروری ہے، جس کا محور امن، خوشحالی اور اقتصادی ترقی ہونا چاہیے۔

یہ سینئر سفارتی اجلاس پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں چاروں ممالک کے درمیان مستقبل میں تعاون کے نئے امکانات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کو خطے میں سفارتی روابط اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ شرکاء نے اس مکالمے کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US