وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 173 ارب روپے کی بڑی کٹوتی

image

حکومتِ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے دباؤ اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے معاشی اثرات کے باعث وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 173 ارب روپے کی کمی کردی ہے۔

وزارتِ منصوبہ بندی کے حکام کے مطابق پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) کو 1,000 ارب روپے سے کم کر کے 837 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی، جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 73 ارب روپے کم کیے گئے۔

سب سے زیادہ کٹوتی سڑکوں کے منصوبوں میں کی گئی جہاں 38 ارب روپے کم کیے گئے، جبکہ آبی منصوبوں کے لیے 23 ارب روپے اور صوبائی اسکیموں میں 22.5 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق کٹوتیوں کے باوجود وزارتِ منصوبہ بندی اور پارلیمانی ترقیاتی پروگرامز کے بیشتر منصوبے برقرار رکھے گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں ترقیاتی بجٹ کا صرف 41 فیصد حصہ ہی پہلے نو ماہ میں خرچ کیا جاسکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US