پنجاب میں نچلی سطح پر ڈیجیٹل سیکیورٹی اور نگرانی کا نظام مضبوط بنانے کا فیصلہ

image

حکومتِ پنجاب نے نچلی سطح پر ڈیجیٹل سیکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت صوبے کی تمام یونین کونسلز میں گلی محلوں کی نگرانی کے لیے سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کی جائے گی۔

ابتدائی منصوبے میں تقریباً 7 ہزار یونین کونسلز کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے ورکنگ پیپرز تیار کر لیے گئے ہیں جبکہ منصوبے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیف سٹی منصوبے کو یونین کونسل سطح تک توسیع دینے کے لیے تقریباً 5 ارب روپے درکار ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہر گلی اور محلے کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے اسٹریٹ کرائم میں کمی آئے گی اور شہریوں کے تحفظ میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔ پنجاب میں سیف سٹی نظام کو نچلی سطح تک وسعت دینے کا یہ منصوبہ سیکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US