خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے غیر ملکی شہریوں سے شادی کے حوالے سے نیا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اس قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت کسی بھی سرکاری ملازم کے لیے غیر ملکی شہری سے شادی سے قبل متعلقہ حکام سے پیشگی اجازت حاصل کرنا لازم ہوگا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی سرکاری ملازم اجازت کے بغیر غیر ملکی شہری سے شادی کرتا ہے تو اس کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کو مس کنڈکٹ تصور کیا جائے گا جس کے تحت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکے گی۔حکام کے مطابق اس قانون کا مقصد سرکاری ملازمین کے معاملات میں شفافیت اور ضابطہ اخلاق کو یقینی بنانا ہے۔