لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، مزید 2 مریضوں کی تصدیق

image

لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد میں اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ افراد میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جنہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میو اسپتال میں اس وقت منکی پاکس سے متاثرہ 5 مریض زیر علاج ہیں جبکہ رواں سال لاہور میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں منکی پاکس کا مقامی پھیلاؤ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بخار، جسم پر دانے اور دیگر علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قرنطینہ اختیار کیا جائے اور قریبی طبی مرکز سے رجوع کیا جائے تاکہ مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US