اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کا آنکھوں کا تفصیلی طبی معائنہ

image

اڈیالہ جیل میں ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل 3 رکنی ٹیم نے بشریٰ بی بی کا آنکھوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم میں الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی، پمز کے ڈاکٹر محمد عارف اور ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹر آفاق شامل تھے۔

بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے آنکھوں کے مسائل سے متعلق شکایت کی تھی، جس کے بعد ان کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنہ جیل اسپتال میں تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا، اس دوران میڈیکل ٹیم جدید آلات بھی ساتھ لائی تھی تاکہ نظر اور آنکھوں کی مکمل جانچ کی جاسکے۔

معائنے کے دوران جیل اسپتال کے طبی عملے نے بھی ٹیم کی معاونت کی۔

ذرائع کے مطابق معائنے کے بعد میڈیکل ٹیم نے بشریٰ بی بی کے لیے آنکھوں کے قطرے تجویز کیے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US