وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کامیاب ہوگا، اور خواہش ہے کہ ایران، لبنان اور فلسطین کے حقوق متاثر نہ ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت کی حکمت عملی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے اور موجودہ صورتحال میں دنیا کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات مثبت نتائج دیں۔