آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار

image

واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران ملک کی معاشی اصلاحات اور اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات میں پاکستان کی معیشت اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے دوران ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ اصلاحاتی پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے باعث پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی استحکام اور مستقل ترقی کے لیے مضبوط پالیسیوں کا تسلسل اور ساختی اصلاحات کا جاری رہنا ناگزیر ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں بھی پاکستان کی معاشی پیش رفت کو مثبت قرار دیا گیا ہے اور اصلاحاتی عمل کو مزید آگے بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US