صدر زرداری کی متعدد سمریوں پر منظوری، فوجی و سول اعزازات کا اعلان

image

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی ہے۔

آصف علی زرداری نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے طلب کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ یوم آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی کی سمری بھی منظور کرلی گئی۔

صدر مملکت نے مختلف سول شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو قومی اعزازات دینے کی بھی منظوری دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US