پاکستان کی تشکیل میں سندھ کا صف اول کا کردار ہے، وزیراعلیٰ سندھ

image

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے میں سندھ کا صف اول کا کردار تھا اور ہمیشہ رہے گا سندھ نے قیام پاکستان سے قبل قرارداد پیش کی تھی۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنر سندھ اور کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے قوم پر زور دیا کہ قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے متحد رہیں، بھارت نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو پوری قوم متحد ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبوں کی تشکیل سے متعلق بحث کو پرانا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے، اگر کسی نے ایڈونچر کرنا ہے تو سندھ اسمبلی سے قرارداد منظور کرائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی حفاظت کریں گے اور صوبے کی ترقی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کی خدمات کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US