پاکستان کی 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور امریکی سفارتی مشن نے پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
امریکی سفارتخانے کے پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان کے قیام کے بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکا بھی شامل تھا۔
پیغام میں کہا گیا کہ گزشتہ 80 برسوں کے دوران پاکستان اور امریکا کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔ امریکی سفارتخانے نے پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔