پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

image

ملک بھر میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملکی ترقی، امن، خوشحالی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا، جبکہ مختلف شہروں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں جشنِ آزادی کا آغاز ہوگیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں آتش بازی اور چراغاں کیا گیا جبکہ شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔

لاہور کے گریٹر اقبال پارک اور لبرٹی چوک، ملتان کے گھنٹہ گھر چوک سمیت مختلف مقامات پر شاندار آتش بازی کی گئی۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ائیر چیف نے قوم کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔

مسلح افواج نے مادرِ وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے قومی جذبے کے ساتھ ثابت قدم رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US