پاک ترکیہ مشترکہ کمانڈو اور اسپیشل فورسز کی مشق "جناح-XIII" مکمل

image

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ کمانڈو اور اسپیشل فورسز کی مشق "جناح-XIII" ترکیہ کے شہروں انقرہ اور اصفیہ میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق میں دونوں ممالک کی افواج نے حصہ لیا جس کا بنیادی محور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، شہری علاقوں میں لڑائی اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (IEDs) کے خلاف مؤثر کارروائی کی تربیت حاصل کرنا تھا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کے دوران دونوں افواج نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس سے تمام عسکری و سفارتی اہداف حاصل کر لیے گئے۔

اس مشق کے کامیاب انعقاد سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک تعلقات میں مزید استحکام آیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US