ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے اہم اقدام: پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

image

پنجاب حکومت نے صوبے میں پلاسٹک تھیلوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور اس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت نے کہا ہے کہ پلاسٹک تھیلوں کے استعمال کو کم کرنا ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ یہ ماحولیاتی آلودگی اور صحت کے مسائل خصوصاً کینسر کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے متبادل کے طور پر سستے اور ماحول دوست کاغذی تھیلے دستیاب ہیں جن کے استعمال کو فروغ دیا جانا چاہیے۔

کنول لیاقت کے مطابق حکومت کا ہدف پنجاب کو مرحلہ وار پلاسٹک فری زون بنانا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے اور عوام میں ماحول دوست رویوں کو فروغ دیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US