دورہ ایران پر فیلڈ مارشل کی ایرانی اسپیکر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

image

پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ ایران کے موقع پر ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں ایران کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

اس اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایرانی اسپیکر نے فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

فریقین نے دفاعی اور سیکیورٹی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US