اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات کے دوسرے دور کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر کے حساس مقامات اور ریڈ زون میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
پنجاب سمیت مختلف اضلاع سے اضافی پولیس نفری اسلام آباد طلب کی گئی ہے، جبکہ اسپیشل ڈیوٹی کے لیے اہلکاروں کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔
توقع ہے کہ تمام اضافی نفری آج رات تک اسلام آباد پہنچ جائے گی۔