خطے میں امن کا واحد راستہ مذاکرات اور سفارتکاری ہے، بلاول بھٹو زرداری

image

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے حصول کا واحد راستہ مذاکرات اور سفارتکاری ہے، اور امید ظاہر کی ہے کہ جاری امن کوششیں جلد مثبت نتائج دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا حالیہ دورہ ایران بھی اسی امن عمل کا حصہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے مطابق اس وقت ایک اہم ڈیڈ لائن قریب ہے اور پاکستان کی کوشش ہے کہ سفارتی اقدامات کے ذریعے جلد قابلِ عمل اور مثبت نتائج حاصل کیے جائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US