حکومتِ پنجاب نے بائیکرز سبسڈی پروگرام کے لیے ابتدائی طور پر 6 ارب 60 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے فیز ون کے فنڈز کی منظوری کے بعد رقم جاری کردی ہے۔ منصوبے کے تحت رجسٹریشن مکمل کرنے والے اہل موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ 2 ہزار روپے پیٹرول سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بائیکرز سبسڈی پروگرام کی سمری کی منظوری دے دی ہے، جبکہ اس منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 24 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
پنجاب حکومت کا اندازہ ہے کہ اس پروگرام سے تقریباً ایک کروڑ 25 لاکھ موٹرسائیکل سوار مستفید ہوں گے۔