ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی وارننگ جاری

image

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 18 سے 23 اپریل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب میں 18 اور 19 اپریل کو بارش کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں 23 اپریل تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں بشمول گوادر میں 19، 20 اور 23 اپریل کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ کے مختلف اضلاع جن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، عمرکوٹ اور بدین شامل ہیں، 19 اور 20 اپریل کو بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں بارش جبکہ چترال اور دیگر بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز بارشوں کے باعث کمزور عمارتوں، درختوں اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بھی 16 سے 18 اپریل کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US