فتنۃ الخوارج اور افغان روابط، گرفتار دہشت گرد کے ہوشربا انکشافات

image

سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ایک خارجی دہشت گرد نے دورانِ تفتیش افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے گٹھ جوڑ سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشت گرد عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر تنظیم میں شامل ہوا اور بعد ازاں افغانستان کے صوبے پکتیکا میں قائم مراکز میں تربیت حاصل کی۔

ملزم کے مطابق افغانستان میں موجود مختلف گروہوں سے اس کے روابط رہے جبکہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے بیرونی معاونت بھی فراہم کی جاتی رہی۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس کے گروپ میں 20 سے زائد افراد شامل تھے جن میں افغان شہری بھی موجود تھے۔

گرفتار دہشت گرد کے مطابق وہ بنوں، لکی مروت اور میانوالی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث رہا اور بعد میں علاج کی غرض سے پشاور آتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار دہشت گرد نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ تنظیم کا مذہب یا نظریاتی جہاد سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اسے مالی مفادات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان انکشافات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US