پاکستان اور چین کے درمیان مالی تعاون بڑھانے پر اتفاق

image

ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر ڈاکٹر پان گونگ شینگ سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان مالی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور مارکیٹ رسائی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تیسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے دوسرے جائزے کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے جس کی حتمی منظوری جلد متوقع ہے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا اور یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جبکہ سعودی عرب سے اضافی مالی معاونت کو بھی معاشی استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی اور علاقائی چیلنجز کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ہدفی سبسڈیز اور طلب کے مؤثر انتظام جیسے اقدامات کر رہی ہے۔ملاقات کے اختتام پر چینی گورنر نے وزیر خزانہ کو جلد بیجنگ کے دورے کی دعوت بھی دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US