ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافے کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر تقریباً 3 ہزار میگاواٹ رہ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ریجن میں لوڈشیڈنگ میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاور ڈویژن نے تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ شیڈول اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں پانی کے اخراج میں مزید اضافے سے پن بجلی کی پیداوار میں مزید بہتری متوقع ہے، جس سے مجموعی صورتحال مزید بہتر ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 16 ہزار 10 میگاواٹ جبکہ طلب 19 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔