اسپارکو کے ترجمان کے مطابق 18 اپریل کو ذوالقعد کے نئے چاند کے نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں اور یکم ذوالقعد 19 اپریل بروز اتوار ہونے کی توقع ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ نیا چاند 17 اپریل کی صبح 4 بج کر 52 منٹ پر تشکیل پا چکا ہے،جبکہ 18 اپریل کو غروبِ آفتاب کے وقت اس کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی۔
ساحلی علاقوں میں چاند کے نظر آنے کا دورانیہ تقریباً 81 منٹ تک متوقع ہے جو رویت کے لیے سازگار سمجھا جا رہا ہے۔
اسپارکو کے مطابق نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی اور چاند کی رویت کا اعلان معتبر شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔